اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے پاکستان سے رہائی پانے والے ملاعبدالغنی برادر کو قطر میں سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
افغان طالبان نے ملاعبدالغنی برادر کو مشیر برائے سیاسی معاملات اور قطر میں سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملاعبدالغنی برادر کو امریکہ سے جاری مذاکرات کی پائیداری اور معاملات کو بہتر طریقے سے انجام دہی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں 17 سالہ لڑائی کے خاتمے کے لیے قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے تاہم اس حوالے سے آج بیان جاری کیا جا سکتا ہے۔
.......
/169